the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جوہانسبرگ۔22 دسمبر (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں کامیاب واپسی کرنے والے سرکردہ تیز بولر ظہیر خان نے ٹسٹ کرکٹ میں 300 وکٹ مکمل کرلئے ہیں اور وہ یہ سنگ میل قائم کرنے والے چوتھے ہندوستانی بولر بن گئے ہیں۔ ظہیر خان اتوار کو جیکس کیلس کو آؤٹ کر کے ٹسٹ کرکٹ میں 300 سے زیادہ وکٹ لینے والے دوسرے ہندوستانی تیز بولر بن گئے ۔ ان سے پہلے عظیم آل راؤنڈر کپل دیو نے یہ کامیابی حاصل کی تھی ۔ ظہیر نے پہلے ٹسٹ کرکٹ میاچ کے پانچویں دن کیلس کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا اور اس طرح سے 300 ٹسٹ وکٹ لینے والے دنیا کے 27 ویں بولر بنے ۔ ہندستان کی طرف سے اس مقام پر پہنچنے والے وہ چوتھے بولر ہیں ۔ ظہیر سے پہلے کپل دیو ( 434 وکٹ ) ‘ لیگ اسپنر انل کمبلے ( 619 وکٹ ) اور آف اسپنر ہربھجن سنگھ ( 413 وکٹ ) یہ کامیابی حاصل کر چکے ہیں ۔ ظہیر کا یہ 89 واں ٹسٹ میاچ ہے ۔ انہوں نے اب تک آسٹریلیا کے خلاف سب سے



زیادہ 61 وکٹ حاصل کئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے خلاف انہوں نے 43 وکٹ حاصل کئے ۔ بائیں ہاتھ کے اس تیز بولر نے ہندوستانی سر زمین پر 38 ٹسٹ میاچوں میں 104 وکٹ اور غیر ملکی زمین پر 51 ٹسٹ میاچوں میں 196 وکٹ لئے ہیں ۔ وہ 300 وکٹ کی تعداد چھونے والے بائیں ہاتھ کے تیسرے فاسٹ بولر ہیں ۔ وہ اب پاکستان کے وسیم اکرم ( 414 وکٹ ) اور سری لنکا کے چمنڈا واس ( 355 وکٹ ) کے ساتھ اس فہرست میں شامل ہو گئے ہیں ۔ ظہیر خان نے اس میاچ سے پہلے اپنے 88 ٹسٹ میاچوں میں 32.35 کی اوسط سے 295 وکٹ حاصل کئے تھے۔ انہو ں نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگ میں چار وکٹ حاصل کئے تھے۔ دوسری اننگ میں کیلس کو ایل بی ڈبلیو کرنے کے ساتھ ہی انہو ں نے300 وکٹوں کا ہندسہ مکمل کرلیا۔ ہندوستانی بولروں میں کمبلے نے 66 میاچوں میں‘ ہربھجن نے 72 اور کپِل نے 83 میاچوں میں یہ ہندسہ حاصل کیا تھا۔ ظہیر 89 ٹسٹ میاچوں میں اس ہندسے تک پہنچے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.